اس طریقے سے زمیندار بھائی کھاد صرف اور صرف فصل کی ضرورت کے مطابق اور متناسب طریقے سے استعمال کرسکیں گے۔ نتیجتَا خرچہ کم اور پیداوار زیادہ ہوگی۔ اگر صوبے کے سب بھائی اس طریقے سے کھاد کا صحیح اور متوازن استعمال کریں تو صوبے کو تقریبًادو سو پچاس (250)ارب کی اضافی آمدنی متوقع ہے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ابتدائی طور پر آپ کو صرف کھاد کے متعلق معلومات مہیا کر رہی ہے لیکن عرصہ ایک سال کے اندر زمینداروں کیلئے ایک سہولتی مرکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں صوبے کا ہر زمیندار مفت ٹیلی فون کر کے ہر قسم کی معلومات حاصل کر سکے گا اور ساتھ ہی ساتھ ویب سائٹ پر صوبے کے ہر زمیندار کیلئے اسکی زمین کے مطابق فصلوں کی ایسی منصوبہ بندی مہیا کی جائے گی جواسکے علاقے میں اسکے اپنے فارم پر نفع بخش ہو۔ہر زمیندار کیلئے تین سے چار تجاویز ہوں گی اور ہر منصوبے پر آنے والا خرچ اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن کے متعلق بھی معلومات دی جائیں گی ۔ اس ویب سائٹ پر زمیندار کی ضرورت کے مطابق بہت ساری دیگر معلومات بھی مہیا کرنے کی کو شش کی جائے گی۔
اللہ آپ کو اس سہولت سے بہترین طریقے سے فائدہ اٹھانے کی تو فیق عطا فرمائے۔ آمین